Peer sahib ko thoray ragray maaro
پیر صاحب کو تھوڑے رگڑے مارو
یہ ویڈیو ضلع رحیم یار خان کے علاقہ سردار گڑھ کے قریب موضع پوران کی ہے جہاں کسی پیر کے دربار کے قریب جھاڑیوں میں سانپ آکر بیٹھ گیا اور لوگوں نے کہا کہ پیر صاحب بھیس بدل کے زیارت کروانے آگئے ہیں
آج کل کھیتوں میں کلوری پائیری فاس حد سے زیادہ مقدار میں سپرے کی جارہی ہے جس کے سبب سانپ بے ہوش آکر یہاں چھپا ہوگا اور لوگوں نے اسے پیر صاحب سمجھ لیا
لوگ پیر صاحب (سانپ) کو چھونے کے لیے جس بے تابی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اسے دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے قوم جہالت کے آخری درجے پر فائز ہو چکی ہے اور عقیدت کا یہ عالم ہے کہ پیچھے سے ہدایات دی جارہی ہیں کہ سانپ بابا کو بائیں ہاتھ سے نہ چھوئیں بلکہ اپنا دایاں ہاتھ استعمال کریں